Detail


ماں تجھے سلام

ماں تجھے سلام

سیکرز کلب منہاج یونیورسٹی لاہور  نے سیکرز لٹریری سوسائیٹی اور فیکلٹی آف لینگوجز کے زیرِ نگرانى ادبی مشاعرہ کا اہتمام کیا جو معّنوَن تھا "ماں تجھے سلام" سے۔
پروگرام کا آغاز سیکرٹری سیکرز کلب محترمہ عمارہ مقصود قادری صاحبہ نے کیا جس میں انہوں نے مہمان شعراء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے ہی لکھے ہوئے ایک کلام سے اس ادبی مشاعرے کا آغاز کیا۔ یہ ادبی مشاعرہ محترم المقام فخر الحق نوری صاحب کے زیر سرپرستی اور محترم سید فرحت عباس شاہ صاحب کی  زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں سرپرست اعلی کے طور پر محترم المقام وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد صاحب شریک تھے۔ اس ادبی مشاعرے کے اندر کئی مہمان شعرا نے شرکت کی اور سب نے ماں کے موضوع کی مناسبت سے اپنے لکھے ہوۓ اشعار طلبہ و طالبات کے سامنے پیش کیے۔  اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی کئی ادبی نظمیں اور غزلیں بھی طلباء کے گوش گزار کیں۔
مہمان خصوصی کے طور پر ہمارے ساتھ محترمہ نیشو بیگم صاحبہ شریک تھیں۔ دیگر مہمان شعرا میں عظمی زرین صاحبہ، ناصر بشیر صاحب اور راحیلہ اشرف صاحبہ بھی مشاعرے میں شریک تھے۔ 
مشاعرے کے اخر میں سرپرست بزم محترم المقام فخر الحق نوری صاحب نے اختتامی کلمات کہتے ہوئے تمام مہمان شعراء کا شکریہ ادا کیا اور اور اپنے لکھے ہوئے مختلف کلام طلبا  کے سامنے پیش کۓ۔ اس کے بعد محترم وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ساجد محمود شہزاد صاحب نےتمام مہمان شعراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو شیلڈز سے نوازا۔