جنید اقبال کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ
معرف ٹی وی اینکر اور 92 نیوز چینل کے پروگرام صبح نور کے میزبان جنید اقبال نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اینکر جنید اقبال کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف تعلیمی اورانتظامی شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔دورے کے اختتام پر اینکر پرسن جنید اقبال اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نےمنہاج یونیورسٹی کے آفیشل ریڈیو چینل کے پروگرام میں شرکت کی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےجنید اقبال نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کرکے انتہائی خوشی ہوئی کیونکہ یہاں کے تعلیمی اور انتظامی شعبہ جات،بہترین ماحول ،جدیدسہولیات سے آراستہ بہترین انفراسٹرکچر اور طلبہ کے لیے سہولیات کو دیکھ کر مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ علمی اور تحقیقی اعتبار سے منہاج یونیورسٹی دوسرے تعلیمی اداروں کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ منہا ج یونیورسٹی صرف ایک تعلیمی ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک ایجوکیشنل ایمپائر ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے وہ سپوت ہیں کہ جنہوں نے شیخ الاسلام کی تعلیمی اور تحقیقی میراث کی نہ صرف حفاظت کی بلکہ اس کو دوام بخشا ہے۔اللہ پاک نے ان کو جو اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی قابلیت ،اعلیٰ اخلاق اور منکسرالمزاجی عطا فرمائی ہے وہ ان کے والد گرامی کی تربیت کا خاصہ ہے ۔اینکر پرسن جنید اقبال نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی جس اعلیٰ معیار کے ساتھ طلبہ کی تعلیمی اور تحقیقی راہنمائی کر رہی ہے اس سے مستقبل میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے یہ طلبہ ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔پاکستان اس وقت ففتھ جنریشن وار سےنکل کرth 7 جنریشن وار فیئر کو جھیل رہا ہے اس وار فیئرکاسب سے زیادہ نقصان یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو ہمارے اصل ہیروز سے دور کردیا گیا ہے ۔اس ضمن میںمنہاج یونیورسٹی نے اپنے تعلیمی شعبہ جات کی بلڈنگز کو اسلامی ہیروز سے منسوب کرکے بہترین کام کیا ہے ۔منہاج یونیورسٹی اسلام اور پاکستان کی نظریاتی اساس کی محافظ بن کر ابھری ہے ۔